ميں بھي شايد برا نہيں ہوتا
وہ اگر بے وفا نہيں ہوتا

بے وفا بے وفا نہيں ہوتا
ختم يہ فاصلہ نہيں ہوتا

کچھ تو مجبورياں رہي ہوں گيں
يوں کوئي بے وفا نہيں ہوتا

جي بہت چاہتا ہے سچ بوليں
کيا کريں Ø+وصلہ نہيں ہوتا

رات کا انتظار کون کرے
آج کل دن ميں کيا نہيں ہوتا

گفتگو ان سے روز ہوتي ہے
مدتوں سامنا نہيں ہوتا

بشير بدر